7 مئی 2011 - 19:30

ذرائع کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سلفی وہابیوں اور عیسائیوں کے درمیان فساد کے دوران کم سے کم نو افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: مصر کے سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم اعصام شرف نے خلیجی ممالک کا دورہ ملتوی کرتے ہوئے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔حکام کے مطابق یہ فسادات سنیچر اور اتوار کی رات اس وقت شروع ہوئے جب قاہرہ کے ایک شمال مغربی علاقے میںسلفی وہابیوں نے ایک گرجا گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امبابا کے علاقے میں قبطی عیسائیوں کے سینٹ مینا گرجا گھر کا گھیراؤ کرنے والے سینکڑوں مسلمان سلفی تحریک سے تعلق رکھتے تھے اور جھگڑے کی ابتداء ان افراد کے گرجا گھر کے محافظین سے تلخ کلامی سے ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169